پانچویں اور چھٹی جماعت کے طلبا کے لئے پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

پانچویں اور چھٹی جماعت کے طلبا کے لئے پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

پنجاب کے محکمہ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ اب پانچویں اور چھٹی جماعت کے امتحانات بھی بورڈ کی سطح پر لیے جائیں گے، اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ امتحانات پنجاب ایجوکیشن کرِکلم، ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی (پیکٹا) کے زیر اہتمام ہوں گے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ نویں اور دسویں جماعت کے حالیہ بورڈ امتحانات میں توقعات کے مطابق نتائج نہ آنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے، پانچویں اور چھٹی جماعت میں بورڈ سطح کے امتحانات سے طلبہ کی تعلیمی اور ذہنی تربیت بہتر ہوگی، جس سے مستقبل میں اعلیٰ جماعتوں کے نتائج پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔

صوبے بھر کے اسکولوں کے سربراہان کو تیاری شروع کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے اور انہیں اسکولز اکیڈمک امپرومنٹ پلان بھی فراہم کرنے کو کہا گیا ہے۔ اس فیصلے پر تعلیمی حلقوں کی جانب سے مختلف رائے سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سیلاب کے پیش نظر تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت تک بند، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب ٹیچرز یونین نے حکومت کے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا دو بار تجربہ کیا جا چکا ہے جو ناکام رہا۔ یونین کا موقف ہے کہ نئے تجربات کرنے کی بجائے ایک طویل المدتی اور متفقہ تعلیمی و امتحانی پالیسی ترتیب دی جائے تاکہ طلبہ اور اساتذہ دونوں کو واضح رہنمائی ملے۔

ماہرین تعلیم کے مطابق حکومت کا یہ اقدام تعلیمی معیار بہتر بنانے کی کوشش ہے، تاہم اس کے اثرات کا دارومدار امتحانی نظام کی شفافیت اور مستقل پالیسی پر ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *