عمران ریاض،عادل راجہ ،صابر شاکر، شہزاد اکبر، شہباز گل فوج مخالف بیانہ بناکر بھارت کو خوش کررہے، مزمل سہروردی

عمران ریاض،عادل راجہ ،صابر شاکر، شہزاد اکبر، شہباز گل فوج مخالف بیانہ بناکر بھارت کو خوش کررہے، مزمل سہروردی

معروف تجزیہ کار مزمل سہروردی نے کہا ہے کہ عمران ریاض خان، صابر شاکر، شہزاد اکبر، شہباز گل اور عادل راجہ جیسے  یوٹیوبرز افواجِ پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے خلاف بیانیہ بیچ کر بھارت کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی یوٹیوبرز جیسے گورو آریا اور یہ یوتھیے یوٹیوبرز اب ایک ہی زبان بول رہے ہیں اور ان کے بیانیے میں کوئی فرق باقی نہیں رہا۔

مزمل سہروردی کا کہنا تھا کہ اس وقت عاصم منیر کے سب سے بڑے مخالف بھارت اور بھارتی یوٹیوبرز ہیں جبکہ یہ یوٹیوبرز بھی اسی لائن پر چل رہے ہیں۔

جو کوئی بھی بھارت کے اہداف کی تکمیل میں سہولت کاری کرے گا وہ دراصل بھارت کا اتحادی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ لوگ بلاوجہ مدتِ ملازمت کا شوشہ چھوڑ رہے ہیں، حالانکہ ایکٹ پاس ہوچکا ہے اور فیلڈ مارشل کو اپنی پانچ سالہ مدت مکمل کرنی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :مزمل سہروردی نے عادل راجہ اور احمد نورانی کی فیک خبروں کا پوسٹ مارٹم کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ یہی لوگ وہ ہیں جنہوں نے نیویارک ٹائمز میں فوج مخالف اشتہار دیا، یہی وہ چہرے ہیں جو ٹرمپ کے کندھوں پر بیٹھ کر پاکستان آنا چاہتے تھے۔

یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے امریکی کانگریس میں پاکستان مخالف قرارداد منظور کرائی،مزمل سہروردی نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ان عناصر کو پہچانا جائے۔

اگر یہ سیاست کرنا چاہتے ہیں تو میدان کھلا ہے، لیکن اگر یہ بھارتی اہداف کے ساتھ چلیں گے تو اس سے پاکستان کا کچھ نہیں بگڑے گا بلکہ یہ خود اپنا نقصان کریں گے۔

پاکستان کلمے کے نام پر بنا ہے اور اسکا دفاع کرنے والوں کو ہمیشہ عزت ملے گی، عاصم منیر کو بھی عزت ملکی دفاع کی وجہ سے ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ یوٹیوبرز پہلے کہا کرتے تھے کہ ٹرمپ آئے گا تو یہ ہوگا اور وہ ہوگا، لیکن حقیقت میں کچھ بھی نہیں ہوا، یہ ہر محاذ پر ناکام رہے ہیں اور اب ان کو منہ چھپانے کی جگہ بھی نہیں مل رہی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *