یوٹیلیٹی سٹورزآج سے بند،اثاثے نیلام ہوں گے، 11ہزار614 ملازمین کیلئے 28 ارب کا پیکج تیار

یوٹیلیٹی سٹورزآج سے بند،اثاثے نیلام ہوں گے، 11ہزار614 ملازمین کیلئے 28 ارب کا پیکج تیار

حکومت نے آج سے ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے بتایا  کہ یوٹیلیٹی کارپوریشن نے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کیا اور یہ ادارہ 1971 میں قائم کیا گیا تھا۔

حکومت کی جانب سے اس کے خسارے کو کم کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی، تاہم تمام اقدامات کے باوجود خسارہ کم نہ ہونے پر یہ ادارہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ خبربھی پڑھیں :ملک بھر سے یوٹیلیٹی سٹورز ختم ، وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی

وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر آج 31 اگست سے یوٹیلیٹی اسٹورز مکمل طور پر بند کر دیے جا رہے ہیں،ان کے مطابق یوٹیلیٹی کارپوریشن کے ملازمین کی تعداد 11 ہزار 614 ہے، جن کے لیے خصوصی پیکج تیار کیا گیا ہے، مجموعی طور پر 28 ارب روپے کا پیکج ملازمین کو دیا جائے گا تاکہ ان کے حقوق محفوظ رہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ادارے کے تمام اثاثے ملک بھر میں نیلام کیے جائیں گے، کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کے لیے بھی خصوصی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے اور حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کسی ملازم کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالا جائے گا ،یوٹیلیٹی کارپوریشن کے عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *