پاکستان میں 5G انٹرنیٹ سروس کا آغاز کیوں نہیں ہو رہا؟ اہم خبر آ گئی

پاکستان میں 5G انٹرنیٹ سروس کا آغاز کیوں نہیں ہو رہا؟ اہم خبر آ گئی

پاکستان میں طویل عرصے سے منتظر 5G انٹرنیٹ سروس کی فراہمی ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گئی ہے، جہاں قانونی تنازعات اور ٹیلی نار اور پی ٹی سی ایل کے ممکنہ انضمام کی غیر یقینی صورتحال کو اہم رکاوٹیں قرار دیا جا رہا ہے۔

گزشتہ ساڑھے 4 سال کے دوران حکومت کی جانب سے بارہا اعلانات اور متعدد ڈیڈ لائنز کے باوجود 5G ٹیکنالوجی کے آغاز میں کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہو سکی۔ جولائی یا اگست 2025 میں اسپیکٹرم نیلامی کا منصوبہ بنایا گیا تھا، مگر اب اسے دسمبر 2025 تک مؤخر کر دیا گیا ہے اور یہ تاریخ بھی غیر یقینی نظر آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں 5G انٹرنیٹ سروس کا اعلان

وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے ذرائع کے مطابق جاری عدالتی مقدمات اس تاخیر کی بنیادی وجہ ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے کہا ہے کہ ’ وزارتِ قانون اور اٹارنی جنرل پاکستان کی مدد سے ان مقدمات کو حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ دسمبر 2025 تک نیلامی ممکن ہو سکے‘۔

موبائل آپریٹرز نے نیلامی میں شرکت کے لیے ’کلین اسپیکٹرم‘ کی شرط رکھی ہے، لیکن حکومت کی متعدد کوششوں کے باوجود یہ شرط پوری نہیں ہو سکی۔ دستیاب 606 میگا ہرٹز اسپیکٹرم میں سے 151.6 میگا ہرٹز مختلف قانونی تنازعات کی زد میں ہے۔

سب سے زیادہ متنازع 2600 میگا ہرٹز بینڈ ہے، جس میں سے 194 میگا ہرٹز میں سے 140 میگا ہرٹز قانونی پیچیدگیوں کا شکار ہے۔ اطلاعات کے مطابق، اس بینڈ کا بڑا حصہ سدرن نیٹ ورکس لمیٹڈ کی جانب سے غیر قانونی طور پر قابض ہے، جب کہ ایک بین الاقوامی موبائل کمپنی کے خلاف بھی کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔

مزید پڑھیں:ملک میں 5G کی نیلامی کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

مزید برآں، ٹیلی نار اور پی ٹی سی ایل کے انضمام سے متعلق غیر یقینی صورتحال نے بھی صورتِ حال کو مزید الجھا دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ غیر یقینی صورتحال پالیسی سازی اور سرمایہ کاری کے فیصلوں میں رکاوٹ ڈال رہی ہے، جس سے 5Gکے آغاز میں مزید تاخیر ہو رہی ہے۔

ٹیلی کمیونیکیشن ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ 5G ٹیکنالوجی کے تسلسل سے تاخیر کے باعث پاکستان خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں ڈیجیٹل ترقی میں پیچھے رہ جائے گا۔ اگرچہ حکام دسمبر تک نیلامی کے انعقاد کے لیے پرامید ہیں، لیکن 5Gکا مستقبل اب بھی قانونی اور انتظامی فیصلوں سے مشروط ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *