ملک میں 5G کی نیلامی کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

ملک میں 5G کی نیلامی کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

ملک میں انٹر نیٹ سروس فائیو جی کی نیلامی  مارچ اپریل میں ہونے کی توقع ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ کا اجلاس رانا محمود الحسن کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الر حمان بریفنگ دی۔

چیئرمین پی ٹی اےکے مطابق سیٹلائٹ پالیسی مکمل ہو گئی ہے ، حکومت کہتی ہے تو ہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ 56 فیصد آبادی کے پاس انٹرنیٹ ہے، ہم نے محرم الحرام ، نو مئی اور انتخابات سمیت گزشتہ سال میں 4 مرتبہ موبائل سروس بند کی۔

اجلاس میں رانا محمود الحسن نے سوشل میڈیا پر آنے والے بین الاقوامی اشتہار کے حوالے سے سوال کیا کہ کیا وہ ٹیکس دیتے ہیں؟۔ اس پر چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا جواب میں کہنا تھا کہ موجودہ وقت میں اس حوالے سے کوئی قانون سازی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کی مدد سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹس کے چالان کا آغاز

اجلاس سے گفتگو کے دوران وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بین الاقوامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام کے ساتھ اس حوالے سے مذاکرات کر رہے ہیں کیونکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو کمرشل مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے، ساری دنیا میں اس پر ٹیکس ہے۔

editor

Related Articles