سیلاب کی صورتحال اور کچے میں چھپے ڈاکوؤں سے متعلق سندھ کے وزیر داخلہ ضياء الحسن لنجار نےصحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکو رجسٹرڈ نہیں ہوتے، وثوق سے نہیں بتاسکتا کتنے ڈاکو متاثر ہوں گے، 400 کرمنلز ہیں جوکچے میں رہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیلاب کی صورتحال اور کچے میں چھپے ڈاکوؤں سے متعلق سندھ کے وزیر داخلہ ضيا لنجار اور صحافیوں میں دلچسپ گفتگو ہوئی۔صوبائی وزیر داخلہ ضيا لنجار سے صحافی نے سوال کیا کہ سیلاب کے باعث کچےکےکتنے ڈاکو متاثر ہوں گے ؟
اس پر صوبائی وزیر داخلہ نے جواب دیاکہ ڈاکو رجسٹرڈ نہیں ہوتے، وثوق سے نہیں بتاسکتا کتنے ڈاکو متاثر ہوں گے، 400 کرمنلز ہیں جوکچے میں رہتے ہیں۔
وزیر داخلہ سندھ ضيا لنجار کا کہنا تھا کہ سیلابی پانی کی وجہ سےکچے سے ڈاکو بھاگیں گے، یہ درست نہیں،کچےکے آدمی کرمنلز ہوں یا عام شہری وہ اپنا گھر نہیں چھوڑتے۔ صوبائی وزیر داخلہ نے یقین دلایا کہ آئندہ 6 ماہ میں ڈاکو مریں گے یا سرینڈر کریں گے۔