بہاولپور، موضع نصیرپور کے دونوں اطراف کے مقامی بند ٹوٹ گئے، سیلابی ریلے سے درجنوں دیہات زیرِ آب

بہاولپور، موضع نصیرپور کے دونوں اطراف کے مقامی بند ٹوٹ گئے، سیلابی ریلے سے درجنوں دیہات زیرِ آب

بہاولپور کے علاقے حاصل پور کے قریب موضع نصیرپور کے دونوں اطراف کے مقامی بند ٹوٹنے سے علاقے میں درجنںوں دیہات سیلابئ پانی سے زیرِ آب آ گئے۔

ریسکیو کنٹرول کے مطابق سیلابی ریلے سے درجنوں دیہات زیر آب آگئے ہیں، سیکڑوں ایکڑ زرعی زمین پر کھڑی فصلیں ڈوب گئیں۔

رات گئے ریسکیو اہلکار دیہات میں پھنسے افراد اور ان کے مویشی نکالنے میں مصروف ہیں۔ پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی کیفیت تاحال برقرار ہے۔

مزید پڑھیں: بونیر: بارش کے بعد سیلابی ریلے سے ندی نالوں میں طغیانی، پانی گھروں میں داخل، مساجد سے اعلانات

دریائے چناب میں ہیڈ تریموں پر بہت اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے، جہاں پانی کا بہاؤ 5 لاکھ41 ہزار کیوسک ہوگیا۔ چناب میں ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد کم ہوئی ہے اور بہاؤ کم ہوکر 96 ہزار کیوسک پر آ گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *