فیصل بینک کی ہونڈا بائیک پر 48 ماہ کی آسان اقساط کی آفر!

فیصل بینک کی ہونڈا بائیک پر 48 ماہ کی آسان اقساط کی آفر!

فیصل بینک نے صارفین کے لیے ہونڈا بائیک کی خریداری پر خصوصی پیشکش کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت 48 ماہ کی آسان اقساط پر بائیک حاصل کی جا سکے گی۔ اس اسکیم میں ابتدائی تین ماہ تک 0 فیصد منافع لیا جائے گا۔

بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صارفین ہونڈا بائیک صرف 6,529 روپے ماہانہ سے شروع ہونے والے پلان کے تحت خرید سکتے ہیں۔ یہ سہولت صرف نور کارڈ رکھنے والے صارفین کے لیے دستیاب ہے، جو لوگ نور کارڈ نہیں رکھتے وہ بینک کی ویب سائٹ سے فوری درخواست دے سکتے ہیں۔

فیصل ڈیجی مال پر ہونڈا بائیک کی موجودہ قیمتیں اس طرح ہیں: ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت 159,000 روپے، ہونڈا پرائیڈر (بلیک) کی قیمت 211,900 روپے، ہونڈا سی جی 125 کی قیمت 238,500 روپے، ہونڈا سی جی 150 کی قیمت 459,900 روپے اور ہونڈا پرائیڈر 150 ایف اسپیشل ایڈیشن کی قیمت 503,900 روپے مقرر کی گئی ہے۔

بینک کا کہنا ہے کہ اس پیشکش کا مقصد عوام کو مالی آسانی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ یومِ آزادی کے موقع پر اپنی زندگی میں بہتری لا سکیں۔

مزید معلومات اور درخواست کے لیے فیصل بینک کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں: https://www.faysalbank.com

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *