ہونڈا اٹلس کمپنی نے 2026 کے لئے ’ سی جی 125‘ موٹرسائیکل کے نئے ماڈلز متعارف کروا دیے، کمپنی نے تین نئے ڈیزاین متعارف کروائے ہیں۔
ہونڈا اٹلس کمپنی کے مطابق متعارف کروائے گئے ان ماڈلز میں انجن پہلے کی طرح وہی رکھا گیا ہے، ان نئے ماڈلز میں ’ سی جی 125‘ جس کے قیمت 2,38,500 رکھی گئی ہے۔
دوسرا ماڈل سی جی 125 ایس جو کہ سیلف اسٹارٹ ہے اس کی قیمت 2,86,900 روپے مقرر کی گئی جبکہ متعارف کرائے گئے تیسرے ویرینٹ میں ’ سی جی 125 ایس گولڈ شامل ہے، اس ماڈل کی قیمت 2,96,900 روپے رکھی گئی ہے۔
کمپنی کے مطابق نئے ماڈلز میں زیادہ تر تبدیلیاں اسٹیکرز اور ظاہری ڈیزائن تک محدود ہیں، جبکہ تکنیکی یا پرفارمنس اپ گریڈ شامل نہیں کیا گیا۔ اس کے باوجود کمپنی نے اپنی پرانی سیریز کو “طاقت، وراثت اور گولڈ کا لمس” قرار دیا ہے۔
پروموشنل سلوگنز:
CG125 – Power in Every Move
CG125S – Self Start Your Journey
CG125S Gold – The Golden Era
کمپنی نے رواں سال جولائی کے مہینے میں CG150 لانچ کیا تھا۔ CG150 کے ڈیزائن پر موٹر سائیکل کے شوقین افراد میں بحث جاری ہے کیونکہ اس کا ڈیزائن 1980 کی دہائی کے ہونڈا CD200 روڈ ماسٹر سے مشابہت رکھتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پرانے اور اچھی حالت میں موجود روڈ ماسٹر آج بھی استعمال شدہ مارکیٹ میں 4 لاکھ روپے سے زائد میں فروخت ہو رہے ہیں، جو تقریباً نئی CG150 کی قیمت کے برابر ہے۔
کمپنی کے مطابق CG150 ایک 4-اسٹروک، 150cc SOHC ایئر کولڈ انجن سے لیس ہے، 2026 ماڈلز کے ساتھ ہونڈا نے ایک بار پھر معیار اور جدت کی دوڑ میں قدم آگے بڑھا دیا ہے۔
اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ ہونڈا کے یہ نئے ماڈلز پاکستانی صارفین کی توقعات پر کس حد تک پورا اترتے ہیں۔