فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نےبحریہ ٹاون کے ’’ مال آف اسلام آباد ‘‘ کی نیلامی کا آرڈر واپس لے لیا ہے۔
یہ نیلامی تین ستمبر کو شروع ہونا تھی، تاہم ایف بی آر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیا کہ نیلامی روک دی گئی ہے۔ اس سے قبل جون میں بھی نیلامی ملتوی کی گئی تھی۔
مال آف اسلام آباد، بحریہ ٹاؤن کا منصوبہ ہے اور اس پر 24 ارب روپے کا ٹیکس واجب الادا تھا۔ تاہم، ملک ریاض نے سوشل میڈیا پر ٹیکس ادائیگی کی پیشکش کی تھی۔
نیب نے ملک ریاض کے خلاف دھوکہ دہی اور زمینوں پر قبضے کے الزامات عائد کیے ہیں، جن پر تحقیقات جاری ہیں۔ نیب کے مطابق، ملک ریاض نے غیر قانونی طور پر زمینوں پر قبضہ کر کے ہاؤسنگ سوسائٹیز قائم کیں اور لوگوں سے دھوکہ دہی کی۔