بھارت کو عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا، چین کی وزارت خارجہ نے ایس سی او اجلاس سے متعلق بیان مودی کا نام لکھنا تک گوارا نہ کیا

بھارت کو عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا، چین کی وزارت خارجہ نے ایس سی او اجلاس سے متعلق بیان مودی کا نام لکھنا تک گوارا نہ کیا

بھارت کو عالمی سطح پر اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب چین کی وزارت خارجہ نے ایس سی او اجلاس سے متعلق جاری بیان میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا نام تک نہیں لکھا۔

چینی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں ایس سی او میں شریک تمام رہنماؤں کے نام شامل کیے، لیکن بھارتی وزیراعظم کے نام کے بجائے صرف یہ لکھا کہ بھارت کے نمائندے نے اجلاس میں شرکت کی۔ مودی کا نام نہ لینا بھارت کے لیے ایک بڑا جھٹکا قرار دیا جا رہا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں ایس سی او رکن ممالک کے رہنماؤں نے شرکت کی جن میں بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو، ایران کے صدر مسعود پیزشکیان، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف، کرغیزستان کے صدر سادیر جپاروف، پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان، ازبکستان کے صدر شوکت مرزیویوف شامل ہیں، جبکہ بھارت کی جانب سے صرف نمائندے نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ووٹ چوری کے ذریعے بھارت پر مسلط مودی سرکار سیاسی دباؤ کا شکار

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *