ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے اہم خبر

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے اہم خبر

پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار 779 افراد کو لائسنس جاری کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے بھرپور کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار 779 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 37 ہزار 236 چالان کیے گئے، جن سے مجموعی طور پر 2 کروڑ 10 لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ اس کے علاوہ دھواں چھوڑنے والی 343 گاڑیوں کو چالان کیا گیا، جن میں سے 29 کو تھانوں میں بند کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایس ای سی پی کی آن لائن قرضہ فراہم کرنے والی ایپس کے خلاف بڑی کاروائی

آئی جی پنجاب نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور ماحول کو محفوظ بنانا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب پولیس کے زیرِ انتظام 127 ڈرائیونگ ٹریننگ اسکولز میں شہریوں کو تربیت فراہم کی جارہی ہے تاکہ ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کلچر کو فروغ دیا جا سکے۔

دوسری جانب راولپنڈی ٹریفک پولیس نے رواں ہفتے کے لیے موبائل ڈرائیونگ لائسنس وین کا شیڈول جاری کیا ہے۔

آج (جمعرات) یہ وین راجہ بازار فوارہ چوک کے قریب موجود رہے گی، جبکہ 5 ستمبر کو جواڑہ پکٹ دھمیال کیمپ میں شہری ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں گے۔

 قبل ازیں 2 ستمبر کو وین سکٹ گاؤں تحصیل کلر سیداں اور 3 ستمبر کو کوری ڈولال تحصیل گوجر خان کے شہریوں کو سہولت فراہم کر چکی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *