پنجاب حکومت نے آٹے اور روٹی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے قیمتوں کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر شیئرکیا ہے جس کے مطابق 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 905 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1810 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ روٹی کی نئی قیمت 14 روپے مقرر کی گئی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ سیلاب کی آڑ میں کسی کو قیمتیں بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
حکومت پنجاب نے آٹے کے ۱۰ کلو تھیلے کی قیمت 905
20 کلو تھیلے کی قیمت 1810 مقرر اور روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر کی ہے
سیلاب کی آڑ میں قیمتیں بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا#MaryamNawazCares #مریم_نواز_عوام_کے_ساتھ pic.twitter.com/bkyqsE5GJG— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) September 4, 2025

