سیلابی صورتحال کے باعث پنجاب میں میٹرک امتحانات ملتوی

سیلابی صورتحال کے باعث پنجاب میں میٹرک امتحانات ملتوی

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز  بشمول فیصل آباد اور لاہور نے سیلاب کے باعث میٹرک کے امتحانات ملتوی کر دیے ہیں ۔

ترجمان بورڈ کے مطابق  میٹرک کے امتحانات 10 ستمبر سے شروع ہونا تھے تاہم اب یہ 29 ستمبر سے منعقد ہوں گے۔

لاہور تعلیمی بورڈ

لاہور تعلیمی بورڈ میں چیئرمین ٹاکس فورس کمیٹی برائے بورڈز مزمل محمود کی امتحانات کے حوالے سے پریس کانفرنس  کرتے کہا کہ اب میٹرک کا امتحان 29 ستمبر کو لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : محکمہ موسمیات کی سندھ میں 7 سے 10 ستمبر تک شدید بارشوں کی پیشگوئی

سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان بھی ہمراہ موجود تھے، ایڈیشنل سیکرٹری بورڈز نعمان جمیل بھی ہمراہ موجود تھے۔

لاہور تعلیمی بورڈ میں چیئرمین ٹاکس فورس کمیٹی برائے بورڈز مزمل محمود کا کہنا تھا کہ میٹرک کے امتحانات 10 ستمبر کو ہونا تھے،سیلاب کی وجہ سے 340 میں سے 113 امتحانی سنٹر متاثر ہوئے،اب میٹرک کا امتحان 29 ستمبر کو لیا جائے گا۔

فیصل آباد بورڈ

اسی طرح سیلابی صورتحال کے باعث فیصل آباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے کے سالانہ امتحانات 2025 ملتوی کر دیئے۔

ترجمان بورڈ کے مطابق میٹرک کے امتحانات 10 ستمبر سے شروع ہونا تھے تاہم اب یہ 29 ستمبر سے منعقد ہوں گے۔

فیصل آباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ شیڈول میں ترمیم کے بعد طلبہ کو نئی ڈیٹ شیٹ کے مطابق رول نمبر سلپس جاری کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : بچوں کو نوڈلز کھلانے والے والدین کے لئے اہم خبر آگئی

ترجمان نے کہا کہ  یہ فیصلہ متعدد علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والے خلل کی روشنی میں کیا گیا ہے، جس نے طلباء، اسکولوں اور امتحانی مراکز کو متاثر کیا ہے۔

طلباء اور والدین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بروقت اپ ڈیٹس اور مزید ہدایات کے لیے بورڈ کے آفیشل پلیٹ فارم پر عمل کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *