پاکستان بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو سست رفتار کا سامنا ہے، جس کی وجہ سعودی عرب کے شہر جدہ کے قریب 2 بڑی سب میرین کیبلز میں خرابی بتائی گئی ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ہفتے کو اس مسئلے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ’ایس ایم ڈبلیو۔4 ساؤتھ ایسٹ ایشیا۔مڈل ایسٹ، ویسٹرن یورپ۔4 اور انڈیا مڈل ایسٹ’ آئی ایم ای ڈبلیو ای، ویسٹرن یورپ کیبل سسمٹز متاثر ہوئے ہیں۔
یہ بھی دیکھیں:پی ٹی سی ایل کا سب میرین کیبل کی خرابی سے متاثر انٹرنیٹ سروسز بحال کرنے کا دعویٰ
پی ٹی سی ایل کے ترجمان کے مطابق ان کیبلز میں خرابی کی وجہ سے بینڈوڈتھ کی صلاحیت جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں خاص طور پر شام کے اوقات میں انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ صارفین نے ویب براؤزنگ، اسٹریمنگ اور ڈاؤن لوڈنگ میں سستی کی شکایات کی ہیں۔
— PTCL (@PTCLOfficial) September 6, 2025

