اتوار کی رات مکمل چاند گرہن کہاں کہاں اور کس وقت دیکھا جا سکے گا ؟؟

اتوار کی رات مکمل چاند گرہن  کہاں کہاں اور کس وقت دیکھا جا سکے گا ؟؟

اتوار کی رات مکمل چاند گرہن متوقع ہے، جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے ایشیا، یورپ اور افریقہ کے مختلف حصوں میں نظر آئے گا، پاکستان میں یہ نایاب فلکیاتی منظر رات 10:30 بجے سے 11:52 بجے تک دیکھا جا سکے گا۔

فلکیاتی ماہرین کے مطابق  جب سورج، زمین اور چاند ایک سیدھی لائن میں آ جاتے ہیں تو زمین کا سایہ چاند پر پڑتا ہے، جس کی وجہ سے چاند گہرا سرخ رنگ اختیار کر لیتا ہے۔ اسی وجہ سے اسے عام طور پر بلڈ مون کہا جاتا ہے، یہ منظر صدیوں سے انسانی توجہ کا مرکز رہا ہے اور آج بھی اسے دیکھنا ایک حیرت انگیز تجربہ سمجھا جاتا ہے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں :پاکستان سمیت دنیا بھر میں7ستمبر کو بلڈ مون کا نظارہ کیاجا سکے گا

ماہرین کے مطابق بھارت اور چین سمیت ایشیا کے کئی علاقے اتوار کے اس مکمل چاند گرہن کو دیکھنے کے لیے بہترین جگہیں ہیں  اسی طرح افریقہ کے مشرقی کنارے اور مغربی آسٹریلیا کے بعض حصوں میں بھی یہ منظر دیکھا جا سکے گا،برطانوی وقت کے مطابق مکمل چاند گرہن شام 5:30 بجے سے 6:52 بجے تک نظر آئے گا  جبکہ امریکہ کے کچھ حصے اس مظہر سے محروم رہیں گے۔

چاند کیوں سرخ دکھائی دیتا ہے؟

شمالی آئرلینڈ کی کوئنز یونیورسٹی بیلفاسٹ کے ماہر فلکیات ریان ملیگن کے مطابق  زمین کی فضا سورج کی روشنی کو بکھیر دیتی ہے، نیلی روشنی کی طول موج زیادہ منتشر ہو جاتی ہے  جبکہ سرخ روشنی چاند تک پہنچتی ہے  اسی لیے چاند خون جیسا سرخ رنگ اختیار کر لیتا ہے۔

چاند گرہن دیکھنے کے لیے تجاویز

سورج گرہن کے برعکس چاند گرہن کو دیکھنے کے لیے کسی خاص حفاظتی شیشے یا آلات کی ضرورت نہیں ہوتی  بس صاف موسم اور مناسب مقام کافی ہے۔

ماہرین کے مطابق  اس سال آخری مکمل چاند گرہن مارچ میں ہوا تھا اور اس سے قبل 2022 میں مشاہدہ کیا گیا تھا  مزید یہ کہ اگلے سال  12 اگست 2026 کو یورپ کے کچھ حصوں میں نایاب مکمل سورج گرہن نظر آئے گا  جو اپریل 2024 میں پورے شمالی امریکہ میں لگنے والے سورج گرہن کے بعد پہلا مکمل سورج گرہن ہوگا۔

editor

Related Articles