ملتان میں سیلاب متاثرین کی کشتی ڈوب گئی، خاتون اور 4 بچے جاں بحق

ملتان میں سیلاب متاثرین کی کشتی ڈوب گئی، خاتون اور 4 بچے جاں بحق

ملتان جلالپور پیروالا میں دریائے چناب میں آئے سیلاب سے ریسکیو کرتے ہوئے کشتی ڈوبنے سےایک خاتون اور چار بچے جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل جلالپور کے نواحی علاقہ وچھہ سندیلہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سیلاب متاثرین کے انخلا میں مصروف کشتی پانی میں الٹ گئی ، جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور 4 بچوں سمیت 5 افراد ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جانبحق افراد میں 80 سالہ بخت بی بی ، 6 سالہ فاطمہ بی بی ، 7 سالہ عامر،  3 سالہ ماہ نور اور 6 ماہ اور 3 ماہ کے نومولود دو بچے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی پنجاب میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

 ریسکیو 1122 کی کشتی سیلاب زدگان کو ریسکیو کرتے ہوئے ڈوبی ،کشتی میں 20 سے زائد افراد سوار تھے جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں ۔

متعدد افراد کو ریسکیو کی جانب سے نکال لیا گیا جبکہ ڈوبنے والے باقی افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔

دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ڈی سی ملتان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور واقعے سے متعلق بریفنگ لی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پانی کے تیز بہاؤ کے باعث کشتی عدم توازن کا شکار ہوئی ، ڈی جی پی ڈی ایم اے کی زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 907 ہوگئی

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے سیلابی صورتحال میں متاثرین کے انخلاء کو محفوظ بنایا جائے۔ پرائیویٹ بوٹس یا ریسکیو بوٹس میں ہرگز اورلوڈنگ نہ کی جائے۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق سیکرٹری ایمرجنسی سروسزکا ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر کو فوری انسیڈنٹ رپورٹ شئیر کرنے کے احکامات دیے۔ سوگواران کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار تعزیت

دوسری جانب  وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملتان کے علاقے جلال پور میں کشتی ڈوبنے کے المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر  اظہار افسوس کرتے ہوئے  لواحقین سے  اظہار ہمدردی و تعزیت کی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *