کبڈی کی دنیا ایک افسوسناک واقعے پر سوگوار ہے، جہاں معروف کبڈی کھلاڑی مکھا جٹ جہانیہ منڈیوالا میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔
سماجی رابطے ایکس پر شیئر ہونے والی ویڈیو کے مطابق مکھا جٹ کھیل کے دوران اچانک گر پڑے۔ فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ان کی اچانک موت نے کبڈی کے حلقوں اور شائقین کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے ایران کو ہراکر بابا گورونانک انٹرنیشنل گولڈ کبڈی کپ جیت لیا
مکھا جٹ کو ان کی کھیل سے وابستگی اورجوش و جذبے کے باعث بہت عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا اور ان کا یوں اچانک چلے جانا کبڈی کے میدان پر گہرے سائے چھوڑ گیا ہے۔
وہاڑی میں کبڈی میچ کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں جہانیاں منڈی والا کے کھلاڑی ماکھا جٹ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق کھیل کے دوران وہ زمین پر گر گئے اور فوری طور پر جانبر نہ ہوسکے۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر شافع حسین اور سیکرٹری محمد سرور… pic.twitter.com/oOChsA1Vpt
— Times of Karachi (@TOKCityOfLights) September 7, 2025