صبا قمر کی نئی ڈراما سیریل ’کیس نمبر۔9 ‘کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے، جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ یہ قانونی معاملات پر سنجیدہ نوعیت کا ایک پروفیشنل ڈراما سیریل ہے جسے نجی ٹی وی چینل ’جیو‘ انٹرٹینمنٹ پر جاری کیا جائے گا اس میں معاشرتی مسائل کو جرات مندی سے اجاگر کیا گیا ہے۔
ڈرامے میں صبا قمر ’سحر معظّم‘ کے نام سے کردار نبھا رہی ہیں، جو ایک ریپ سروائیور ہیں اور انصاف کے لیے ایک ایسے نظام سے لڑ رہی ہے جو مظلوم کو ہی کٹہرے میں لا کھڑا کرتا ہے۔ ٹریلر میں صبا قمر کی جذبات سے بھرپور پرفارمنس دیکھنے کو ملتی ہے، جو اپنے جرات مند کرداروں کے لیے جانی جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پہلگام واقعہ، ڈراما بازی یا مودی سرکار کی سازش، سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے بڑا انکشاف کردیا
فیصل قریشی ڈرامے میں ملزم کا کردار ادا کر رہے ہیں، جب کہ گوہر رشید کو ایک مشکوک پولیس والے کے کردار میں دکھایا گیا ہے۔ آمنہ شیخ ’سحر معظم‘ کی وکیل کے طور پر عدالت میں اس کا مقدمہ لڑتی نظر آئیں گی۔
اس کے علاوہ ڈرامے کی اسٹار کاسٹ میں جنید خان، روشنا خان، حنا خواجہ بیات، نور الحسن، نوین وقار، عذرا محی الدین، علی رحمان خان، شہنواز زیدی، احمد رندھاوا، زہرہ امیر، مزنا وقاص، کامران جیلانی اور فائزہ گیلانی شامل ہیں۔
yes geo we need more dramas like this one. all love to queen saba qamar for always going for such powerful roles and using her platform the right way. 👏👏 #caseno9 pic.twitter.com/9DSScO7xfy
— t a n i 🧋 (@adhdptsdkid) September 5, 2025

