کراچی میں مسلسل بارش اور مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال ، رینجرز اہلکار وں کی ریسیکو اداروں کے ساتھ مل کر امدادی کاموں میں شرکت

کراچی میں مسلسل بارش اور مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال ، رینجرز اہلکار وں کی ریسیکو اداروں کے ساتھ مل کر امدادی کاموں میں شرکت

ملیر ۔ایم نائن ۔سہراب گوٹھ۔ خمیسو گوٹھ ۔لیاری ندی ۔ملیر ندی ۔مچھر کالونی سمیت متاثر علاقوں میں پاکستان رینجرز کے اہلکار کی ریسکو آپریشن میں حصہ لینے کے لیے پہنچ گئے۔

متاثرہ علاقوں میں ڈی رینجرز سندھ کی ہدایت پر رینجرز اہلکار ضلعی انتظامیہ اور ریسیکو اداروں کے ساتھ مل کر امدادی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں۔ رینجرز کے افسران اور اہلکار مکمل الرٹ ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں رینجرز متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو مشکل سے نکالنے کے لیے متحرک ہے۔

صورتحال کا جائزہ لیا جارہا یے ۔ دوسری جانب رینجرز حکام نے کہا ہےکہ ضرورت پڑنے پر مذید نفری تعینات کی جائے گی۔ کراچی کے مضافات کی ندیوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد ملیر اور لیاری ندی کی سطح بلند ہونے سے سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچستان کیرتھر پہاڑی رینج اور گڈاپ کاٹھور میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ 

بارشوں کے باعث کراچی کے مضافات میں مول ندی، کھدیجی ندی، جرندہ ندی میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا ہے، چاروں ندیوں کا پانی اکٹھا ہو کر ملیر ندی میں شامل ہونے سے ملیر ندی کی سطح بلند ہوگئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *