سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا بڑا فیصلہ، اساتذہ کیلئے ٹیچنگ لائسنس لازمی قرار

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا بڑا فیصلہ، اساتذہ کیلئے ٹیچنگ لائسنس لازمی قرار

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے میں سرکاری اور پرائیوٹ سکولوں کے اساتذہ کیلئے ٹیچر لائسنسنگ کے اجراء کا فیصلہ کرلیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے اساتذہ کیلئے ٹیچنگ لائسنس لازمی قرار دینے کا حتمی فیصلہ کرلیاہے جس کے تحت پرائمری،ایلمنٹری اور سکینڈری کیٹیگری کا لائسنس حاصل کرنے کیلئے ٹیسٹ پاس کرنا ہوگااورکامیاب امیدواروں کو 5 سال کیلئے لائسنس جاری کیا جائےگا۔

نئی بھرتی یا پروموشن ان اساتذہ کو دی جائے گی جن کے پاس لائسنس ہوگا،تاہم ٹیسٹنگ ایجنسی کے بارے میں تاحال فیصلہ نہیں کیا جا سکا،ٹیسٹ کے سلیبس میں سکول سبجیکٹس،جنرل نالج اور آئی ٹی سکلز شامل ہوں گی۔

پرائیویٹ اور گورنمنٹ دونوں سیکٹرز میں بغیر لائسنس اساتذہ کو سکول میں پڑھانے کی اجازت نہیں ہوگی،ٹیچنگ لائسنس کے اجراء کی حتمی منظوری وزیر اعلی پنجاب دیں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *