علی پور میں دریائے چناب کی تباہ کاریاں، پاک فوج امدادی سرگرمیوں میں مصروف

علی پور میں دریائے چناب کی تباہ کاریاں، پاک فوج امدادی سرگرمیوں میں مصروف

مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں دریائے چناب کی تباہ کاریاں جاری ہیں،ہنگامی حالات کے پیش نظر فوج کی مدد بھی طلب کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دریائے چناب کی تباہ کاریوں کے باعث پاک فوج سیت پور روڈ پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے ،بڑے پیمانے پر سیلاب میں پھنسے لوگوں کا انخلاء جاری ہے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے علی پور میں موجود ہیں۔سیلاب متاثرین کے مطابق 1973 کے بعد اتنی بڑی نوعیت کا سیلاب دیکھا ہے ۔

سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے پیشگی انتظامات نہیں کیے گئے تھے، انہوں نے کہا کہ 5 روز گزرنے کے باوجود لوگوں کو متاثرہ علاقوں سے نہیں نکالا جا سکا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *