اسرائیل قطر میں دوبارہ حملہ نہیں کرے گا، ٹرمپ

اسرائیل قطر میں دوبارہ حملہ نہیں کرے گا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل قطر میں دوبارہ حملہ نہیں کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطر ہمارا اتحادی ملک ہے، حماس نے کہا وہ یرغمالیوں کو مار دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو نے دوحہ پر حملے سے 50 منٹ پہلے ٹرمپ کو آگاہ کردیا تھا، امریکی میڈیا کا انکشاف

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ آج صبح میرے حکم پر امریکی فورسز نے وینزویلا میں دوسرا فضائی حملہ کیا، وینزویلا میں کارروائی کے دوران  3 دہشت گرد مارے گئے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کارروائی اس وقت کی گئی جب دہشت گرد بین الاقوامی پانیوں میں منشیات منتقل کررہے تھے۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ حملے میں امریکی افواج کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چارلی کرک کے قاتل کا بائیں بازو کے شدت پسندوں نے ذہن بدلا۔ اور انٹرنیٹ کے ذریعے نوجوانوں کا برین واش کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عرب اسلامی سربراہی اجلاس : اسرائیلی جارحیت کی مذمت، قطر سے مکمل اظہار یکجہتی، اعلامیہ جاری

انہوں نے کہا کہ بےامنی کا شکار شہروں میں مرحلہ وار نیشنل گارڈز تعینات کریں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *