ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: پاک بھارت بڑا ٹاکرا، ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا آج مد مقابل، پلڑا کس کا بھاری؟

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: پاک بھارت بڑا ٹاکرا، ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا آج مد مقابل، پلڑا کس کا بھاری؟

پاکستان کے معروف جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم آج بھارت کے اولمپک چیمپئن نیرج چوپڑا کے خلاف ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے کوالیفکیشن راؤنڈ میں میدان میں اتریں گے۔ یہ مقابلہ شام 4:45 بجے پاکستان کے وقت شروع ہو گا، جس میں دنیا کے کئی بڑے ایتھلیٹس شریک ہوں گے۔

سرحد پار کھیلوں کی سب سے بڑی جنگ

یہ پہلا موقع ہے جب ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا مئی میں پاک، بھارت کشیدگی کے بعد آمنے سامنے آ رہے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کھیل مقابلہ اب صرف کھیل تک محدود نہیں رہی، بلکہ یہ دونوں ممالک کے شائقین کے لیے جذبے اور قومی وقار کی علامت بن چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ کے بعد اب جیولین تھرو! ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا دوبارہ ٹکرانے کو تیار

نیرج چوپڑا عالمی سطح پر جیولن تھرو کے نمایاں ترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں، جب کہ ارشد ندیم نے نہ صرف پاکستان کے لیے عالمی سطح پر تمغے جیتے بلکہ مسلسل بہترین کارکردگی دکھا کر اپنا مقام مضبوط کیا ہے۔

ارشد ندیم کا مداحوں سے اپیل

مقابلے سے قبل ارشد ندیم نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ آپ کی سپورٹ ہی میری طاقت ہے۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی مداحوں کی جانب سے ارشد ندیم کے لیے بھرپور حوصلہ افزائی اور دعائیں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔

فائنل کی راہ

آج کا کوالیفکیشن راؤنڈ فیصلہ کرے گا کہ کون کھلاڑی 18 ستمبر کو ہونے والے فائنل میں پہنچے گا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا دونوں فائنل تک رسائی حاصل کریں گے، لیکن دباؤ اور مقابلہ انتہائی سخت ہے۔

دنیا بھر کے شائقین کی نظریں آج کے مقابلے پر جمی ہیں، کیونکہ یہ ٹاکرا صرف دو ایتھلیٹس کے درمیان نہیں بلکہ جنوبی ایشیا کے دو فخر کا آمنے سامنے آنا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *