سیلاب سے زرعی معیشت کو بڑا جھٹکا، پنجاب میں 22 لاکھ ایکڑ رقبہ متاثر

سیلاب سے زرعی معیشت کو بڑا جھٹکا، پنجاب میں 22 لاکھ ایکڑ رقبہ متاثر

سیلاب نے پنجاب  میں تباہی مچادی جہاں  دریاؤں کے کنارے 22 لاکھ ایکڑ سے زائد زرعی اراضی کو ڈبو دیا ہے جس سے سب سے زیادہ نقصان چاول کی کاشت فصل کو ہوا ہے ۔

صوبائی اداروں نے سیلاب سے زرعی نقصانات سے متعلق وفاقی حکومت کو تازہ اعداد و شمار سے آگاہ کردیا۔

 ذرائع کے مطابق پنجاب میں سیلاب سے22 لاکھ ایکڑ رقبہ متاثرہ ہوا، سب سے زیادہ نقصان چاول کی کاشت فصل کو ہوا، 10 لاکھ ایکڑ رقبے پر کھڑی چاول کی پیداوار کو نقصان پہنچنے کا تخمینہ ہے۔

 پنجاب میں سیلاب سے ڈھائی لاکھ ایکڑ رقبے پر گنے کی فصل کو نقصان پہنچا ہے، مکئی اور کپاس کی کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ میں پیاز کی تین فیصد تک فصل کو نقصان پہنچا ہے، ابھی تک سندھ میں سیلاب کا پانی دریائی حدود سے زیادہ  باہر نہیں نکلا ہے تاہم پنجاب کے برعکس سندھ میں سیلاب سے صرف کچے کا علاقہ ہی متاثر ہوا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی

ذرائع کے مطابق پنجاب کے متعدد اضلاع کو آفت زدہ قرار دیکر ٹیکس و آبیانہ معاف ہوسکتا ہے، حافظ آباد، سیالکوٹ ، نارووال گوجرانوالہ، گجرات، ملتان میں کسانوں کے ذمہ ٹیکس اور آبیانہ معاف ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب دریائے ستلج کے سیلاب میں کمی کے بعد بہاولپور کی دریائی تحصیلوں میں پانی کی سطح کم ہونے لگی مگر اب بھی کئی کئی فٹ پانی موجود ہے ۔

اوچ شریف، تحصیل خیرپور ٹامیوالی، تحصیل صدر بہاولپور میں درجنوں بستیاں بستور زیر آب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ کے بعد اب جیولین تھرو! ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا دوبارہ ٹکرانے کو تیار

قادر آباد کے علاقے میں سرکاری اسکول کی عمارت میں پانچ فٹ پانی بھرا ہوا ہے۔ متاثرہ علاقوں سے سینکڑوں افراد ریلیف کیمپ منتقل کردیے گئے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *