ایپل کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں اپنی متعدد مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

ایپل کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں اپنی متعدد مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

ایپل کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں اپنی متعدد مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ٹیکنالوجی مارکیٹ میں یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ آئندہ آنے والی آئی فون 18 پرو سیریز بھی پہلے کے مقابلے میں زیادہ قیمت پر متعارف کرائی جا سکتی ہے۔

اگرچہ کمپنی نے نئی آئی فون سیریز کی قیمت یا خصوصیات کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا تاہم حالیہ قیمتوں میں اضافے نے صارفین اور تجزیہ کاروں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں نئی قیمتوں کا اعلان

ایپل کے متحدہ عرب امارات کے آن لائن اسٹور پر قیمتوں کی نئی فہرست جاری کی گئی، جس میں متعدد مصنوعات کی قیمتوں میں واضح اضافہ دیکھا گیا، بعض مصنوعات کی قیمت میں ایک ہزار درہم سے بھی زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

میک بک ایئر اور میک بک پرو کی نئی قیمتیں

نئی قیمتوں کے مطابق ایم فائیو چپ کے ساتھ تیرہ انچ میک بک ایئر، جو پہلے 4599 درہم میں دستیاب تھی، اب5499 درہم میں فروخت کی جا رہی ہے،اسی طرح پندرہ انچ میک بک ایئر کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، جو 5499 درہم سے بڑھ کر6299 درہم تک پہنچ گئی ہے،سب سے زیادہ اضافہ چودہ انچ میک بک پرو میں دیکھا گیا ہے، جس کی قیمت تقریباً سات ہزار199درہم سے بڑھ کر 8ہزار 499 درہم تک پہنچ گئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کی وجہ کیا بتائی گئی

ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک کے مطابق قیمتوں میں اضافہ بنیادی طور پر میموری اور اسٹوریج چپس کی بڑھتی ہوئی لاگت کے باعث ہوا ہےعالمی سطح پر سپلائی محدود ہے جبکہ طلب برقرار ہے، جس کی وجہ سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے،اسی صورتحال کے باعث سپلائرز بھی قیمتیں بڑھا رہے ہیں، جس کا اثر حتمی مصنوعات کی قیمتوں پر پڑ رہا ہے۔

آئی فون 18 پرو سیریز پر ممکنہ اثرات

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ رجحان کو دیکھتے ہوئے یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے،اطلاعات کے مطابق نئی سیریز میں بارہ جی بی ریم، بہتر مصنوعی ذہانت کی خصوصیات اور اپ گریڈڈ چپ سیٹ شامل ہو سکتے ہیں، جس سے تیاری کی لاگت مزید بڑھ سکتی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں ممکنہ قیمتیں

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تو آئی فون 18 پرو کی عالمی ابتدائی قیمت تقریباً ایک ہزار دو سو انچاس سے ایک ہزار 299 امریکی ڈالر کے درمیان ہو سکتی ہے، جبکہ پرو میکس ماڈل کی قیمت1349 سے 1399 امریکی ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہےعلاقائی ٹیکسز اور اضافی چارجز اس کے علاوہ ہوں گے۔

متحدہ عرب امارات میں ممکنہ قیمتوں کا اندازہ

اگر یہی اضافہ مکمل طور پر صارفین تک منتقل کیا گیا تو متحدہ عرب امارات میں آئی فون 18 پرو کی قیمت تقریباً پانچ ہزار چار سو سے پانچ ہزار پانچ سو درہم تک اور پرو میکس کی قیمت تقریباً پانچ ہزار آٹھ سو سے پانچ ہزار نو سو درہم تک پہنچ سکتی ہے،اس صورت میں یہ ماڈلز امارات کی تاریخ کے مہنگے ترین آئی فونز میں شمار ہوں گے۔

نئی ٹیکنالوجی کی توقعات

رپورٹس کے مطابق نئی آئی فون سیریز میں اے بیس پرو چپ، زیادہ روشن ڈسپلے، بہتر کیمرہ سسٹم، نئی نسل کا موڈیم اور مصنوعی ذہانت پر مبنی مزید فیچرز شامل کیے جانے کی توقع ہے۔ اس کے ساتھ آپریٹنگ سسٹم کی نئی اپ ڈیٹ بھی متعارف ہو سکتی ہے۔

editor

Related Articles