پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

وفاقی حکومت نے مستقبل میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے پیٹرولیم پرائسز اسٹیبلائزیشن فنڈ قائم کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن وزارتِ خزانہ نے جاری کر دیا۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فنڈ وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں قائم کیا گیا ہے، جبکہ اس کے لیے پبلک اکاؤنٹ آف دی فیڈریشن میں ایک علیحدہ اکاؤنٹ ہیڈ بھی مختص کیا جائے گا تاکہ فنڈ سے متعلق تمام مالی امور منظم انداز میں انجام دیے جا سکیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فنڈ میں موصول ہونے والی تمام رقوم مخصوص اکاؤنٹ میں جمع کی جائیں گی، جبکہ اس کے آپریٹنگ طریقہ کار کو وزارتِ خزانہ، پیٹرولیم ڈویژن اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مشترکہ طور پر حتمی شکل دیں گے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق پیٹرولیم پرائسز اسٹیبلائزیشن فنڈ کے لیے درکار قانونی اور مالی منظوری علیحدہ سے حاصل کی جائے گی تاکہ فنڈ کو مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق فعال بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی روپے کے مقابلے میں غیر ملکی کرنسیوں کی شرحِ تبادلہ میں اتار چڑھاؤ، ڈالر سمیت تمام بڑی کرنسیوں کی نئی قیمتیں جاری

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فنڈ وفاقی کابینہ کے 5 جون 2026 کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے قائم کیا گیا ہے، جس کا بنیادی مقصد مستقبل میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ کے اثرات کو کم کرنا اور قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے ایک مؤثر مالیاتی نظام فراہم کرنا ہے۔

Related Articles