وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے عمل میں پہلا مالی مرحلہ (فرسٹ فنانشل کلوزنگ) کامیابی سے مکمل ہونے اور سرمایہ کار کنسورشیم کو انتظامی کنٹرول کی منتقلی کے ساتھ قومی ایئرلائن کی بحالی کا ایک نیا باب شروع ہو گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ پیش رفت پاکستان کے اقتصادی اصلاحاتی سفر میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ ان کے مطابق پی آئی اے میں جدید خطوط پر سرمایہ کاری کے ذریعے قومی ایئرلائن کو مضبوط اور جدید بنایا جائے گا، جبکہ اس اقدام سے پاکستان میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بھی مزید تقویت ملے گی۔
Alhamdulillah! Today marks another important milestone in Pakistan’s economic reform journey.
The successful First Financial Closing of the PIA privatisation transaction, and the transfer of management control to the investor consortium, marks the beginning of a new chapter for…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 29, 2026

