آلودگی میں کمی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے تحت ای بائیکس کی رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔
کیا آپ نے اپنی ای بائیک رجسٹر کروائی ہے؟ اگر نہیں تو یہ خبر آپ کے لیے زندگی بدلنے والی ثابت ہو سکتی ہے! حکومت پاکستان نے ایک شاندار اسکیم کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ای بائیک مالکان کو رجسٹریشن کروانے پر ہزاروں روپے کی مالی معاونت دی جائے گی۔
یہ موقع نہ صرف آپ کے بجٹ میں آسانی لائے گا بلکہ ماحول دوست سفر کو بھی فروغ دے گا، آپ اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، کیا شرائط ہیں، اور کب تک آپ اس سہولت کے حقدار ہو سکتے ہیں جانتے ہیں!
اگست 2025میں ریکارڈ755نئی ای بائیکس رجسٹرڈہوئیں،ای بائیکس کی خریداری اوررجسٹرڈکروانے پر50ہزار روپے حاصل کرسکتے ہیں،6ماہ میں 6ہزارکلومیٹر کاریکارڈ اپ لوڈ کرنےکے بعد دوسری قسط ملےگی دوسری قسط کی رقم بھی 50ہزارہو گی ۔
مجموعی طورپرای بائیکس کی رجسٹریشن پرایک لاکھ روپے ملیں گے۔
سی ایم پنجاب گرین کریڈٹ پروگرام کےتحت8ماہ میں1ہزار248ای بائیکس رجسٹرڈہوچکی ہیں۔
یہ موقع آپ کے لیے نہ صرف معاشی فائدہ ہے بلکہ ایک قدم ہے ماحول کی بہتری کی طرف، اگر آپ نے ابھی تک رجسٹریشن نہیں کروائی تو جلدی کریں اور اس اسکیم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔