نئی ٹی20 رینکنگ : فرحان کی اُونچی اڑان، صائم اور حسن نواز کی تنزلی

نئی ٹی20 رینکنگ : فرحان کی اُونچی اڑان، صائم اور حسن نواز کی تنزلی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔

آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان سمیت دیگر ممالک کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کی بھی پوزیشنز تبدیل ہوئی ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے فل سالٹ اور جوز بٹلر کی ایک ایک درجہ ترقی ہوئی اور اب دونوں کھلاڑی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

پاکستان کے بابر اعظم 2 درجہ تنزلی کے بعد 26 ویں اور محمد رضوان 5 درجہ تنزلی کے بعد 33 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پی سی بی کا دباؤ کام کر گیا، آئی سی سی نے اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹا دیا

قومی ٹیم کے صاحبزادہ فرحان 18 درجے چھلانگ کے بعد 56 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

پاکستان کے صائم ایوب بھی 5 درجہ تنزلی کے بعد 46 ویں نمبر پر جبکہ حسن نواز 12 درجے تنزلی کے بعد 47 ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی بولرز میں بھارت کے ورن چکرورتی نمبر ون بولر بن گئے ہیں ، انہوں نے 3 درجے ترقی کے بعد نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی سے پہلی پوزیشن ہتھیا لی  اور اب جیکب ڈفی دوسری پوزیشن پرموجود ہیں۔

پاکستان کے سفیان مقیم 4 درجے بہتری کے بعد 11 ویں اور ابرار احمد 11 درجے چھلانگ کے بعد 16 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ کے بعد اب جیولین تھرو! ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا دوبارہ ٹکرانے کو تیار

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے ہردک پانڈیا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *