پاکستان نے ایشیا کپ کے اہم میچ میں متحدہ عرب امارات کو 41 رنز سے شکست دیکر سپر فور مرحلے کے لیئے کوالیفائی کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایشیا کپ کے اہم میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے یو اے ای 147 رنزکا ہدف دیا جس کے جواب میں یو اے ای کی پوری ٹیم 105 رنز پر آوٹ ہو گئی اور پاکستان نے 41 رنز سے میچ میں فتح حاصل کرتے ہوئے ایشیا کپ کے اگلے مرحلے کے لیئے کوالیفائی کر لیا۔
قبل ازیں ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یو اے ای کو فتح کے لیے 147 رنز کا ہدف د ے دیا ہے۔ پاکستانی ٹیم کی جانب سے صاحبزادہ فرحان5 رنز ، صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے،سلمان آغا 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ فخر زمان نے 36 گیندوں پر 3 چھکو ں اور 2 چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، سلمان آغانے 27 گیندوں پر 20 رنز بنائے،حسن نواز 3 ، خوشدل شاہ 4 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ شاہین آفریدی نے 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 14 گیندوں پر 29 رنز کی اننگز کھیلی، حارث روف ایک گیند کا سامنا کرتے ہوئے کوئی رنز نہ بنا سکے۔ یو اے ای کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ڈو اینڈ ڈائی میچ کے ٹاس کے موقع پر ریفری اینڈی کرافٹ بھی موجود تھے۔ کپتان یو اے ای ٹیم کا کہناتھا کہ سمجھتا ہوں آج اوس کا اہم کردار ہوگا