ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

ٹوکیو میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے مایہ ناز جیولن تھرو کھلاڑی ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

جیولن تھرو کے کوالیفائنگ ایونٹ میں ارشد ندیم نے تیسری تھرو میں 85.28 میٹر کا شاندار فاصلہ طے کیا اور فائنل تک رسائی حاصل کی۔ اس سے قبل ان کی پہلی تھرو 76.99 میٹر اور دوسری تھرو 74.17 میٹر رہی تھی۔

ارشد ندیم اپنے گروپ میں تیسرے نمبر پر رہے اور اب فائنل میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ٹوکیو میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 میں دنیا کے لگ بھگ 200 ممالک سے دو ہزار سے زائد ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔ یہ ایونٹ 13 ستمبر سے 21 ستمبر تک جاری رہے گا۔

نیزہ پھینک کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے شاندار آغاز کیا۔ انہوں نے اپنی پہلی تھرو میں 76.99 میٹر کا فاصلہ طے کیا، جس نے مقابلے کا ماحول گرما دیا اور شائقین کی نظریں ان کی اگلی کارکردگی پر مرکوز ہوگئیں۔ تاہم، ان کی دوسری تھرو 74.17 میٹر رہی۔

کینیا کے جولیس ییگو نے 89.56 میٹر کی شاندار کارکردگی دکھا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

آج پاکستان کے صفِ اول کے ایتھلیٹ ارشد ندیم، بھارت کے اولمپک چیمپئن نیرج چوپڑا کے ساتھ کوالیفائنگ راؤنڈ میں مدمقابل ہوں گے۔ یہ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگا، اور دونوں حریفوں کی آمنے سامنے کی اس کشمکش نے شائقین کی دلچسپی کو عروج پر پہنچا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: پاک بھارت بڑا ٹاکرا، ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا آج مد مقابل، پلڑا کس کا بھاری؟

شائقین عرصہ دراز سے اس مقابلے کے منتظر تھے، خاص طور پر مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے بعد، اس کھیلوں کی رقابت کو نئی علامتی حیثیت مل گئی ہے، جس کے باعث ان دونوں ایتھلیٹس کی ہر جھڑپ خصوصی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔

نیزہ پھینک کا فائنل 18 ستمبر کو ہوگا، جبکہ آج کے راؤنڈ میں فیصلہ ہوگا کہ کون اگلے مرحلے تک پہنچتا ہے۔

مقابلے سے قبل ارشد ندیم نے اپنے مداحوں سے دلی اپیل کی تھی کہ وہ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ ان کی اس اپیل پر ملک بھر سے مداحوں نے بھرپور حوصلہ افزائی کی اور امید ظاہر کی کہ وہ ایک بار پھر بڑے اسٹیج پر اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

Related Articles