’’ 60 منٹ میں کینسر ختم ، اور وہ بھی بغیر کیمو اور ریڈیو تھراپی‘‘

’’ 60 منٹ میں کینسر ختم ، اور وہ بھی بغیر کیمو اور ریڈیو تھراپی‘‘

پاکستان میں کینسر کے علاج کے لیے جدید دور کا آغاز ہو گیا۔ پنجاب میں پہلا جدید کوآبلیشن کینسر ٹریٹمنٹ سینٹر قائم کر دیا گیا ہے، جہاں اب بغیر کیمو تھراپی اور ریڈیو تھراپی کے صرف ایک گھنٹے میں کینسر کا علاج ممکن ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس سینٹر کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب سے پہلے پنجاب میں یہ جدید سہولت فراہم کی گئی ہے۔ یہاں کینسر کا علاج مکمل طور پر مفت کیا جا رہا ہے، جس سے پنجاب اس میدان میں خطے کا لیڈر بن گیا ہے۔

مریم نواز کے مطابق یہ مشین چین سے درآمد کی گئی ہے اور خطے میں چین کے علاوہ کسی کے پاس موجود نہیں۔ اس کے ذریعے مریض کو بغیر تکلیف صرف ایک گھنٹے میں اس مہلک مرض سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اسے کینسر کے مریضوں کے لیے امید کی کرن قرار دیا۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ مشین کی قیمت 25 کروڑ روپے اور ایک پروب کی قیمت 5500 ڈالر ہے۔ انہوں نے اس مقصد کے لیے 5 ارب روپے مختص کیے ہیں تاکہ جو مریض علاج کا خرچ برداشت نہیں کر سکتے، ان کا مفت علاج کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے، ایک ہفتے میں دوسرا زلزلہ

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو بہترین صحت سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ کینسر کے علاج کے بعد اب کڈنی ٹیومر کے علاج کا تجربہ بھی شروع کیا جائے گا۔

مریم نواز نے مزید بتایا کہ چین کے دورے کے دوران اس مشین کا مشاہدہ کیا، جہاں ایک گھنٹے میں علاج کا پراسس دیکھا گیا۔ بعد ازاں اسے پاکستان لانے کی ہدایت کی گئی۔ اس مقصد کے لیے ڈاکٹر شہزاد کو خصوصی طور پر چین بھیجا گیا، جہاں انہوں نے اس جدید مشین کے استعمال کی ٹریننگ حاصل کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *