پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے شروع کیا گیا ’مشن نور‘ ایک بڑا فتنہ ہے، فیاض الحسن چوہان

پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے شروع کیا گیا ’مشن نور‘ ایک بڑا فتنہ ہے، فیاض الحسن چوہان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے ’مشن نور‘ نامی سوشل میڈیا مہم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ایک فتنہ قرار دیا ہے۔

چوہان نے اپنے بیان میں کہا  کہ ’نک دا کوکا‘ تحریک نے عین اس موقع پر، جب پاکستان کو حرمین شریفین کی حفاظت جیسے مقدس مشن کا حصہ بننے کا اعزاز ملا ہے، ’مشن نور‘ نامی فتنے کا آغاز کیا۔ لیکن الحمدللہ، پی ٹی آئی کے مضبوط ایمان رکھنے والے رہنما اس سے فوراً پیچھے ہٹ گئے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں:سابق صدر ڈاکٹرعارف علوی نے بھی مشن نور کی مخالفت کردی، حمایت میں لکھی پوسٹ بھی ڈیلیٹ کردی

انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کی سینیئر قیادت نے اس متنازع مہم سے مکمل لاتعلقی اختیار کر لی ہے اور پارٹی کے اندر سے ہی اس پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’میرا اس ’مشن نور‘ نامی کسی مہم سے کوئی تعلق نہیں۔ ہم اس فتنے کا حصہ نہیں بن سکتے جو دین، عقیدے اور نظریاتی بنیادوں سے متصادم ہو۔‘

پارٹی قیادت پہلے ہی مخالفت کر چکی ہے

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے دیگر سینئر رہنما سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی اور علی محمد خان  بھی ’مشن نور‘ کے خلاف بیانات دے چکے ہیں اور اس مہم کو قادیانی اصطلاحات اور حساس مذہبی حوالوں سے جوڑنے پر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔

’مشن نور‘ پر مذہبی و نظریاتی اعتراضات

تجزیہ کاروں کے مطابق ’مشن نور‘ کی اصطلاح نہ صرف قادیانی فکر سے منسلک سمجھی جا رہی ہے بلکہ یہ خاص طور پر ملعون حکیم نورالدین کی یاد دلاتی ہے، جو مرزا غلام احمد قادیانی کا قریبی ساتھی تھا۔ مزید برآں، اس مہم کے لیے منتخب کی گئی تاریخ 20 ستمبرکی تاریخ بھی متنازع قرار دی جا رہی ہے، کیونکہ اسی روز 1948 میں قادیانیوں کے مرکز ربوہ کا قیام عمل میں آیا تھا۔

مزید پڑھیں:’پی ٹی آئی کے ’مشن نور‘ کا آغاز 20 ستمبر کو ہی کیوں؟‘ علی محمد خان نے چھپی سازش خود ہی بے نقاب کردی

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ’ایسے وقت میں جب پاکستان عالمی سطح پر امت مسلمہ کی قیادت میں باوقار کردار ادا کر رہا ہے، اس طرح کی مہمات نہ صرف قومی وحدت کے لیے خطرہ ہیں بلکہ عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ پر بھی حملہ تصور کی جا سکتی ہیں‘۔

پی ٹی آئی کے اندر تقسیم یا اتفاق؟

مشن نور کی مخالفت پارٹی قیادت کی جانب سے کھل کر سامنے آنے کے بعد، بظاہر یہ واضح ہو چکا ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر منفی ذہنیت رکھنے والے گروہ موجود ہیں، جو جماعت کی دینی، نظریاتی یا سیاسی شناخت کے خلاف جا رہا ہے۔

فیاض الحسن چوہان کے سخت لہجے اور واضح موقف نے سوشل میڈیا پر جاری بحث کو مزید تقویت دی ہے اور اب مشن نور مہم اپنے مستقبل کے حوالے سے شدید سوالات کی زد میں آ چکی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *