لندن میں آج ہونے والے ایک بڑے کنونشن میں ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں نے اپنی شاندار شرکت کے ذریعے وطنِ عزیز کے ساتھ اپنی وابستگی اور محبت کا بھرپور اظہار کیا، یہ اجتماع لندن کے ایک مرکزی مقام پر منعقد ہوا جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی مرد و خواتین اور نوجوان بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
شرکا نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے اور فضا ملی نغموں اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی، ان کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک بسنے والے پاکستانی ہمیشہ اپنے ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا گو رہتے ہیں اور عملی طور پر بھی ہر موقع پر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کا دن اوورسیز پاکستانیوں کے لیے تاریخی دن ہے، کیونکہ انہوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے ثابت کر دیا کہ وہ اپنے وطن سے محبت کرنے والے اور ملک کے استحکام کے خواہاں ہیں۔
اس موقع پر قربانیوں کے بھاشن دینے والے پی ٹی آئی کے لوگ موقع سے دم دبا کر بھاگ نکلے اور وہ کنونشن میں ہزاروں افراد کو دیکھ کر حواس باختہ ہوگئے
بیرون ملک بیٹھ کر چند لوگ ڈالروں کے لئے لوگوں کے ذہن کو پراگندہ کرنے والے بھاگتے ہوئے نظر آئے شرکا نے پاکستان کی ترقی، امن و سلامتی اور سیاسی استحکام کے لیے اجتماعی دعا کی۔ کمیونٹی رہنماؤں نے اعلان کیا کہ بیرونِ ملک پاکستانی آئندہ بھی ہر سطح پر اپنی قومی شناخت کو زندہ رکھنے اور وطن کے مفاد میں آواز بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔