لندن میں پاکستانی شہریوں کا وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراجِ تحسین

لندن میں پاکستانی شہریوں کا وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراجِ تحسین

پاکستان سے محبت کرنے والے شہریوں نے ایک منفرد اقدام کے تحت لندن کی مختلف پبلک اسکرینز پر ملی نغمے چلا کر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق لندن کے اہم عوامی مقامات پر بڑی اسکرینز پر پاکستان کے مشہور ملی نغمے چلائے گئے جنہیں دیکھ کر وہاں موجود پاکستانی کمیونٹی اور غیر ملکی افراد نے بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ یہ اقدام پاکستان کی موجودہ سیاسی اور عسکری قیادت کی ملک و قوم کے لیے خدمات کو سراہنے کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پاک سعودی دفاعی معاہدے پر قرارداد جمع، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو خراجِ تحسین پیش

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی معاشی پالیسیوں اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ملکی سلامتی کے لیے کیے گئے اقدامات نے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تاثر اُجاگر کیا ہے۔

مقامی کمیونٹی رہنماؤں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات بیرونِ ملک پاکستانیوں کے جذبات کی عکاسی کرتے ہیں اور دنیا کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ پاکستانی قوم اپنی قیادت کے ساتھ کھڑی ہے۔

editor

Related Articles