بھارت کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ،دونوں کپتانوں نے پھر ہاتھ نہیں ملایا

بھارت کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ،دونوں کپتانوں نے پھر ہاتھ نہیں ملایا

ایشیا کپ سپر فور کے اہم مقابلے میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے،  ٹاس کے وقت دونوں کپتانوں نے مصافحہ نہیں کیا ،میچ کے آغاز سے قبل بھارتی نے کہا کہ پچ پر نمی موجود ہے اور ابتدائی اوورز میں بولرز کو مدد ملنے کا امکان ہے، اسی لیے پہلے گیند بازی کا انتخاب کیا گیا ہے تاکہ ہدف کا تعاقب آسان ہو سکے۔

ماہرین کے مطابق بھارت کا یہ فیصلہ اچھا ہے کیونکہ شام کے وقت ڈیو کا اثر بڑھنے سے بیٹنگ نسبتاً آسان ہوجاتی ہے اور گیند بازوں کے لیے مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ وہ ٹاس جیت کر بھی بیٹنگ ہی کرتے کیونکہ بڑا اسکور بورڈ پر لگانا اور بعد میں دباؤ ڈالنا ان کی حکمتِ عملی کا حصہ تھا۔ شائقینِ کرکٹ کی نظریں اب اس سنسنی خیز مقابلے پر جمی ہوئی ہیں اور گراؤنڈ میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گروپ مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔
گزشتہ روز قومی ٹیم نے میچ سے قبل دبئی کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کی، جہاں بھارتی شائقین نے کھلاڑیوں کا خیرمقدم کیا، فخر زمان کے ساتھ تصویریں بنوائیں اور ان سے آٹوگراف بھی لیے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *