ایشیا کپ،پاک بھارت مقابلہ، ٹاس جیتنا کتنا اہم ثابت ہوگا؟

ایشیا کپ،پاک بھارت مقابلہ،  ٹاس جیتنا کتنا اہم ثابت ہوگا؟

ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں آج دبئی میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے، یہ میچ ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے جس پر دنیا بھر کے شائقین کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔

دبئی میں دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے چاروں میچز میں کامیابی ہمیشہ دوسری باری کرنے والی ٹیم کے حصے میں آئی ہے، اس لیے ماہرین کا خیال ہے کہ ٹاس کا کردار اس بار بھی فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ایشیا کپ : پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بھارتی میڈیا کا نیا پراپیگنڈا

اسی میدان پر کھیلے گئے گزشتہ مقابلوں کی بات کی جائے تو 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کی تھی  جب کہ حالیہ میچ میں بھارت نے اسی گراؤنڈ پر فتح حاصل کی تھی۔ 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں گروپ میچ میں بھارت نے پانچ وکٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی جبکہ سپر فور میں پاکستان نے پانچ وکٹوں سے حساب برابر کیا تھا۔

ماہرین کے مطابق اس اسٹیڈیم میں عام طور پر ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بولنگ کو ترجیح دیتی ہے، کیونکہ بعد میں بیٹنگ کرنے سے جیت کے امکانات زیادہ ہو جاتے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا ہے کہ ان کے نزدیک ٹاس جیتنے یا ہارنے سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا، ان کا کہنا تھا کہ یہ وکٹ 2021 کے ورلڈ کپ والی وکٹ سے زیادہ مختلف نہیں لگ رہی اور گراؤنڈ میں اوس بھی زیادہ نہیں ہے، اس لیے دونوں ٹیموں کے لیے حالات یکساں رہیں گے۔

editor

Related Articles