نان پی ٹی اے موبائل استعمال کرنے والوں کے لئے اہم خبر، پی ٹی اے کا بڑا اعلان

نان پی ٹی اے موبائل استعمال کرنے والوں کے لئے اہم خبر، پی ٹی اے کا بڑا اعلان

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس نوٹیفکیشن کو جعلی اور گمراہ کن قرار دے دیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ موبائل ڈیوائسز پر عائد ٹیکس اب اقساط میں ادا کیا جا سکتا ہے۔

پی ٹی اے نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا اور عوام سے اپیل کی کہ غیر مصدقہ معلومات پر یقین نہ کریں۔

اتھارٹی کے مطابق موبائل ڈیوائسز پر ٹیکس اور ڈیوٹیز کا تعین، نفاذ اور وصولی مکمل طور پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، جبکہ پی ٹی اے کا ان ٹیکسز کے تعین، اعلان یا وصولی سے کوئی تعلق نہیں۔

پی ٹی اے نے کہا کہ اس کا کردار صرف ڈیوائس آئیڈینٹیفکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) کے ذریعے موبائل ڈیوائسز کی رجسٹریشن اور ان کی مطابقت کے انتظام تک محدود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کے شہید سابق رہبرِ اعلیٰ خامنہ ای کی تجہیز وتدفین کی 7 روزہ رسومات، کب ، کہاں کیا ہو گا؟

اتھارٹی کے مطابق حالیہ عرصے میں اس کی جانب سے جاری کی گئی واحد عوامی ہدایت DIRBS کی شیڈولڈ مینٹیننس سے متعلق ہے، جس کے دوران بعض سروسز عارضی طور پر دستیاب نہ رہ سکتی ہیں۔

پی ٹی اے نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے غیر مصدقہ دعووں کو شیئر کرنے یا ان پر عمل کرنے سے گریز کریں اور مستند معلومات صرف اس کے سرکاری ذرائع سے حاصل کریں۔

Related Articles