سوزوکی جی ڈی 110 صرف 10300 روپے ماہانہ میں حاصل کریں

سوزوکی جی ڈی 110 صرف 10300 روپے ماہانہ میں حاصل کریں

سوزوکی GD 110S موٹرسائیکل کی قیمت 3 لاکھ 69 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ صارفین کے لیے 0 فیصد مارک اپ پر اقساطی پلان کی تفصیلات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

25 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ 24 ماہ کے اقساطی پلان کے تحت خریدار کو 92 ہزار 475 روپے ڈاؤن پیمنٹ ادا کرنا ہوگی۔ پہلے 23 ماہ تک ماہانہ قسط 11 ہزار 600 روپے ہوگی، جبکہ 24ویں اور آخری قسط 10 ہزار 625 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ 18 ماہ کے 0 فیصد مارک اپ پلان میں 1 لاکھ 84 ہزار 950 روپے ڈاؤن پیمنٹ ادا کرنا ہوگی۔ پہلے 17 ماہ تک ماہانہ قسط 10 ہزار 300 روپے ہوگی، جبکہ 18ویں اور آخری قسط 9 ہزار 850 روپے رکھی گئی ہے۔

GD 110S میں 4-اسٹروک، سنگل سلنڈر، ایئر کولڈ، SOHC انجن دیا گیا ہے، جس کی گنجائش 113 سی سی ہے۔ موٹرسائیکل میں کاربوریٹر فیول سسٹم، CDI اگنیشن، الیکٹرک اور کک اسٹارٹ سسٹم، ویٹ سمپ لبریکیشن اور 4 اسپیڈ آل ڈاؤن ٹرانسمیشن فراہم کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کے شہید سابق رہبرِ اعلیٰ خامنہ ای کی تجہیز وتدفین کی 7 روزہ رسومات، کب ، کہاں کیا ہو گا؟

موٹرسائیکل کے فرنٹ اور ریئر دونوں پہیوں میں ڈرم بریکس دیے گئے ہیں، جبکہ فیول ٹینک کی گنجائش 9.0 لیٹر ہے۔

GD 110S کی مجموعی لمبائی 1,900 ملی میٹر، چوڑائی 750 ملی میٹر، اونچائی 1,050 ملی میٹر، وہیل بیس 1,215 ملی میٹر، گراؤنڈ کلیئرنس 140 ملی میٹر، سیٹ کی اونچائی 766 ملی میٹر اور کرب ماس 108 کلوگرام ہے۔

Related Articles