لیسکو کا صارفین کے لیے بجلی بلوں کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ

لیسکو کا صارفین کے لیے بجلی بلوں کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ

 لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر بجلی کے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 لیسکو حکام کے مطابق یہ توسیع بیچز کی بنیاد پر دی جائے گی تاکہ متاثرہ علاقوں کے صارفین کو آسانی فراہم کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : آمدن چھپانے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! ایف بی آر سے بڑی خبر

کمپنی نے یہ بھی وضاحت کی  ہے کہ قوانین کے مطابق صارفین کو مقررہ تاریخ میں دو بار تک توسیع دی جا سکتی ہے ، پہلے مرحلے میں بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی ابتدائی توسیع 25 ستمبر تک کی گئی ہے  تاہم اگر اس تاریخ تک ادائیگی نہ کی گئی تو صارفین کو دوسری توسیع 29 ستمبر تک دی جائے گی۔

 لیسکو کا کہنا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے جن میں  پہلی تاریخ پر عدم ادائیگی پر5 فیصد سرچارج لاگو ہو گا ،اس  کے بعد ادائیگی پر 10 فیصد جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

 ٹیوب ویلز کے کنکشنز پر بھی مقررہ تاریخ میں توسیع کا اطلاق ہو گا تاکہ زرعی صارفین کو بھی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : برطانوی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے بڑا اعلان

لیسکو نے واضح کیا ہے کہ یہ فیصلہ صارفین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ وہ قدرتی آفات کی وجہ سے درپیش مالی اور عملی مسائل کے باوجود ادائیگی وقت پر کر سکیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *