اثاثوں کی تفصیلات اور آمدن کے مطابق گوشوارے جمع نہ کروانے والے ہوشیار ہوجائیں کیونکہ ایف بی آر نے سینکڑوں ٹیکس دہندگان کے اثاثوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیاہے۔
ذرائع کے مطابق شاہانہ طرزِ زندگی رکھنے والوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے لئے حکمت عملی پر کام شروع کر دیاگیا ہے اورایف بی آر کی جانب سے سوشل پلیٹ فارمز کی مدد سے بھی شاہانہ لائف اسٹائل رکھنے والے لوگوں کی شناخت کی جائے گی۔