سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست،بھارت نے ایشیا کپ جیت لیا

سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست،بھارت نے ایشیا کپ جیت لیا

ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے کر نویں بار ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا] دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے اس تاریخی میچ میں دونوں ٹیموں نے شائقین کو بھرپور کرکٹ کا نظارہ فراہم کیا، خاص طور پر اس ٹاکرے کی اہمیت اس لیے بھی تھی کہ یہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلا پاک بھارت فائنل تھا۔

پاکستان کی ٹیم کو ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کا موقع ملا پاکستان نے بڑا ہدف دینے کی بھرپور کوشش کی لیکن 19.1 اوورز میں پوری ٹیم 146 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی اننگز میں صاحبزادہ فرحان نے سب سے نمایاں کارکردگی دکھائی اور 38 گیندوں پر 57 رنز بنائے، جن میں 3 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ ان کے ساتھ فخر زمان نے 46 رنز کی اننگز کھیلی اور دونوں نے شروعاتی وکٹوں کے نقصان کے باوجود 84 رنز کی شراکت قائم کی، جو ٹیم کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوئی۔

تاہم  دیگر بیٹسمین زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ جم سکے۔ صائم ایوب نے 14 رنز بنائے اور جسپریت بمراہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، جبکہ محمد حارث بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔ کپتان سلمان علی آغا صرف 8 رنز بنا سکے، اور فہیم اشرف، شاہین شاہ اور حارث رؤف بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رہ سکے۔ بھارت کے باؤلرز میں کلدیپ یادو سب سے نمایاں رہے جنہوں نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اکشر پٹیل وارون چکراورتی اور جسپریت بمراہ نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بھارت نے ابتدائی وکٹوں میں چند نقصان اٹھایا لیکن تلک ورما کی ناقابل شکست اننگز اور شیوَم دوبے کی مدد سے ٹیم نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔

بھارت کے اوپنر ابھیشک شرما 5 رنز پر اور شبمن گل 10 رنز پر فہیم اشرف کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، جبکہ کپتان سوریا کمار یادو کو شاہین شاہ آفریدی نے صرف ایک رن پر آؤٹ کیا، سنجو سیمسن 24 رنز بنا کر ابرار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے اور شیوَم دوبے 33 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ تاریخی فتح بھارت کے لیے اہم ہے کیونکہ اس کے ساتھ ہی بھارت نے ایشیا کپ کا نویں ٹائٹل اپنے نام کرلیا، جبکہ پاکستان نے شائقین کی امیدوں کے باوجود فتح حاصل نہ کر سکی۔ دبئی میں ہونے والے اس فائنل نے ایشیا کپ کے پاک بھارت مقابلوں کی تاریخ میں ایک اور سنسنی خیز لمحہ شامل کر دیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *