فلپائن کے وسطی علاقوں میں 6.9 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی ہے، زلزلے کے باعث حادثات میں اب تک 60 افراد ہلاک جبکہ کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔
فلپائن کے انسٹی ٹیوٹ آف وولکینالوجی اینڈ سیسمولوجی کے مطابق زلزلہ رات 10 بجے کے قریب سیبو میں آیا، جو کہ 32 لاکھ سے زائد آبادی کا حامل صوبہ ہے۔ زلزلے کے بعد کئی آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے ، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے باعث کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جبکہ 30 سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق وسطی ساحلی علاقے میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے ہیں جس کے باعث لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس، اپارٹمنٹس اور تاریخی عمارتوں کی تصاویر میں بھی شدید نقصان دیکھا جا سکتا ہے۔
ایک امریکی اخبار نے فلپائنی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ زلزلے کے نتیجے میں 4 عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، اس کے علاوہ 3 سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ متاثرہ علاقے میں 6 پلوں اور ایک سڑک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔