بلوچستان میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کل، تیاریاں مکمل

بلوچستان میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کل، تیاریاں مکمل

بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کل منعقد ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق انتخابات کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، خالی نشستوں میں سوراب یونین کونسل 22، انجیرا، مہرآباد اور سوراب کی میونسپل کمیٹی شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق شیرانی میونسپل کمیٹی، یونین کونسل 08، کیچ یونین کونسل 37، 38 اور ژوب کی ڈسٹرکٹ کونسل بھی الیکشن میں شامل ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر کا بھارتی الزامات کا مؤثر جواب ، بھارت کی بولتی بند

انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے متعلقہ اضلاع کے اے سی، اے ڈی سی اور ڈی ای اوز کو ریٹرننگ اور پریذائیڈنگ افسر مقرر کیا گیا ہے جبکہ یکم اور 2 اکتوبر کو انہیں مجسٹریٹ کے اختیارات بھی تفویض کیے جائیں گے۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ تمام متعلقہ حکام اور ادارے انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں، متعلقہ یونین کونسلز میں انتخابی مواد کی فراہمی آج مکمل کر دی جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *