کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی اسپانسرڈ 10دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،  بھارتی اسپانسرڈ 10دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے مضافاتی علاقے غزا بند میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز نے غزا بند میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کیخلاف مشترکہ آپریشن کیا، پہاڑی علاقے میں انٹیلی جنس اطلاعات پر ہونے والے اس آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کاتبادلہ ہوا، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

فائرنگ کے دوران سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار زخمی بھی ہوئے،  ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے  ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ میں خارجیوں کی ایف سی ہیڈکوارٹر میں داخل ہونے کی کوشش ناکام، پانچوں دہشتگرد ہلاک

واضح رہے کہ بلوچستان میں حالیہ مہینوں میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں بھی تیزی آئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *