موٹرسائیکل سواروں کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم

موٹرسائیکل سواروں کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم

اسلام آباد میں موٹرسائیکل سواروں کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد آج سے کریک ڈاؤن شروع ہوگیا۔

ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں فینسی نمبر پلیٹ، لین کی خلاف ورزی، ون ویلنگ اور بغیر ہیلمٹ ڈرائیونگ پر کارروائی کی جائے گی۔

اس مقصد کے لیے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک پولیس کے دستے تعینات کردیے گئے ہیں جو خلاف ورزی کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائیاں کریں گے۔

سی ٹی او حمزہ ہمایوں نے کہا ہے کہ لین کی خلاف ورزی اور ہیلمٹ کے بغیر ڈرائیونگ نہایت خطرناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل سوار ایکسائز کی جاری کردہ نمبر پلیٹ لگائیں، شہری ہیلمٹ کے بغیر ہرگز موٹرسائیکل نہ چلائیں اور اپنی لین میں رہیں۔ سی ٹی او کے مطابق اب خلاف ورزی کرنے والوں کی موٹرسائیکلیں تھانوں میں بند کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پرانی موٹر سائیکل کے بدلے نئی حاصل کریں، یاماہا کمپنی نے بڑی آفرلگا دی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *