خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ و بارود برآمد

خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا  آپریشن، 4 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ و بارود برآمد

بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز نے چار دہشتگردوں کو گرفتار کیا جو بزدلانہ طور پر خواتین کا روپ دھار کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا۔ یہ دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی دیگر دہشتگرد کو ختم کیا جا سکے۔

سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کریں گے اور دہشتگردی کے مرتکب عناصر کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر سے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ملاقات، سیکورٹی و انٹیلی جنس تعاون بڑھانے پر زور،اعلامیہ

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *