بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں کے دوران 13 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کوئٹہ میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا، جس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 بھارت اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہوگئے۔

اسی طرح کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد مارے گئے۔

دونوں آپریشنز میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشتگرد کئی دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر سے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ملاقات، سیکورٹی و انٹیلی جنس تعاون بڑھانے پر زور،اعلامیہ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *