فینسی نمبر پلیٹس کے حوالے سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا بڑا فیصلہ

فینسی نمبر پلیٹس کے حوالے سے محکمہ ایکسائز  اینڈ ٹیکسیشن کا بڑا فیصلہ

پنجاب میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے فینسی اور پرکشش رجسٹریشن نمبر پلیٹس کی بنیادی قیمتوں میں بڑے اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی رپورٹ کے مطابق 64 پرکشش نمبرزکی بنیادی قیمت دس گنا بڑھائی جائے گی۔ آنے والی ای نیلامی میں، مقبول ترین فینسی “1” اور “786” رجسٹریشن نمبر ز کی نیلامی اب دس ہزار کی بجائے ایک لاکھ روپے سے شروع ہو گی۔

اسی طرح دوہرے ہندسے والے نمبروں کی بنیادی قیمت 5000 روپے سے بڑھ کر 50,000 روپے ہو جائے گی، جبکہ تین ہندسوں کی کے رجسٹریشن نمبرز کی قیمت 2,500 سے روپے 25,000 تک بڑھ جائیگی۔
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام نے مزید انکشاف کیا کہ “999” سیریز کے لیے خریداروں کو اضافی 10،000 روپے ادا کرنے ہوں گے۔
نئے نظام کے نفاذ کے بعد گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے وقت پرکشش نمبر جاری کیے جائیں گے۔ محکمہ ایکسائز نے واضح کیا کہ نظرثانی شدہ عمل کے تحت روزانہ تین کار سیریز اور ایک موٹر سائیکل سیریز جاری کی جائے گی۔
ڈائریکٹر جنرل ایکسائز پہلے ہی منظوری کے لیے سمری پنجاب حکومت کو بھجوا چکے ہیں۔ سمری کی منظوری کے بعد، نظر ثانی شدہ قیمتیں فوری طور پر نافذ ہو جائیں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *